اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق گلگت کے علاقے بسین کے مقام پریزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی مجسٹریٹ محمداکبر شہید اور انکے 2بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
مجسٹریٹ محمداکبر اپنے گھر بسین سے گلگت شہر کی طرف جا رہے تھے کہ اولڈ بسین کے مقام پر نامعلوم افرادنے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ محمداکبر کے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ انکے 2بھائیوں کے بھی گولیاں لگیں ۔
محمداکبر اور ان کے دونوں بھائیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مگر محمداکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انکے دونوں بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ محمداکبر اور انکے دونوں بھا ئی اے جی پی ار گلگت کے ملازم ہیں۔
.......
152/